تلنگانہ میں کانگریس یا بی جے پی سے اتحاد ناممکن : ٹی ویرا بھدرا راؤ کی صحافت سے ملاقات

حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس یا بی جے پی سے مفاہمت سے انکار کرتے ہوئے سکریٹری تلنگانہ سی پی ایم ٹی ویرا بھدرا نے کہاکہ بی جے پی فرقہ پرستی اور مذہب کی سیاست کرنیوالی جماعت ہے تو کانگریس سرمایہ داروںکی پشت پناہی سے غریب ومتوسط طبقات کو نظر اندازکررہی ہے۔ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کی صحافت سے ملاقات کے دوران انہو ںنے کہاکہ تلنگانہ میں سی پی ایم صحت‘ سماجی انصاف اور جامع ترقیاتی پروگرام کے ذریعہ عوام سے رجوع ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ تین اہم نکات کو بنیاد بناکر تلنگانہ سی پی ائی ایم 17 اسمبلی و 4 پارلیمانی نشستوں پر مقابلہ کریگی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی فرقہ وارانہ منافرت کے ذریعہ تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جسکے نتائج دھماکو ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی ایک سکیولر قائد کے طورپر تشہیر کررہی ہے جبکہ حقیقت اسکے برخلاف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ واجپائی حکومت میںہی کشمیرکے حالات میں آیاجبکہ پڑوسی ممالک سے واجپائی حکومت نے تعلقات کو خراب کرکے اپنے خفیہ ایجنڈے کو روبعمل لایا ۔ ویسے ہی کانگریس نے مہنگائی پر کنٹرول کے بجائے سرمایہ داروں کو رعایتیں فراہم کی ہے۔ مسٹر ویرا بھدرا نے تلگودیشم پر بھی تنقید کی اور کہاکہ تلگودیشم جہاں تلگوجاتی کے نعرہ لگاکر دونوں علاقوں میں حکمرانی کا دعویٰ پیش کررہی ہے وہیں پارٹی کی بی جے پی سے مفاہمت چھوٹی ریاستوں کے قیام کے متعلق بی جے پی کے نظریات کی تلگودیشم کی جانب سے تائیدو حمایت کے مترادف اقدام ثابت ہورہا ہے۔مسٹر سرینوا س ریڈی‘ ویراحت علی کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔