تلنگانہ میں ژالہ باری کے ساتھ بارش کا امکان

حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، نرمل، نظام آباد، کاماریڈی، کریم نگر، میدک، سدی پیٹ، جگتیال اور رنگاریڈی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں ژالہ باری کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساحلی آندھرا میں بھی اوسط درجہ کی بارش ہوگی۔ آج کرنول ، اننت پور اور دیگر مقامات پر 42 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ نظام آباد، راما گنڈم میں 43 ڈگری سیلسیس اور حیدرآباد میں 41 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔