تلنگانہ میں چیف منسٹر پنجاب کی انتخابی مہم

حیدرآباد۔/10اکٹوبر ، ( سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر و چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ تلنگانہ میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔7 ڈسمبر کو اسمبلی انتخابات سے قبل وہ مہم چلائیں گے۔ امریندر سنگھ کی یہ مہم بلا شبہ کانگریس پارٹی کی حمایت کے ساتھ پارٹی کی انتخابی امکانات کو مضبوط بنائے گی۔ امریندر سنگھ کے دورہ اور انتخابی مہم کی تفصیلات کو عنقریب قطعیت دی جائے گی۔