تلنگانہ میں پرائیویٹ جونیر کالجس کا 27اگست کوبند

حیدرآباد۔ 23 اگست۔ ( یواین آئی) تلنگانہ پرائیویٹ جونیر کالج مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 27 اگست کو کالجس بند منانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر نریندر ریڈی نے کہا کہ حکومت سے ان کے مسائل کے سلسلے میں کئی مرتبہ نمایندگی کی گئی لیکن ان کے حل کی کوشش نہیں کی گئی ۔سائنس کورس کی فیس 25 ہزار روپے اور آرٹس کی 15 ہزار روپے کردینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فیس ریمبرسمنٹ کے بقایا جات حکومت کی جانب سے ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27 اگست کے بند سے ان کی جدوجہد شروع ہورہی ہے ۔