تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو جھٹکا ‘ آندھرا میں نائیڈو کا صفایا

حیدرآباد 23 مئی ( سیاست نیوز ) لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج منظر عام پر آگئے ہیں اور دو تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا میں یہ حیرت انگیز رہے ہیں۔تلنگانہ میں بی جے پی نے 4 لوک سبھا حلقوں سے کامیابی حاصل کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا ہے جبکہ کانگریس نے تین حلقوں سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اسی طرح آندھرا پردیش میں وائی ایس آر کانگریس نے لوک سبھا کی تمام 25 لوک سبھا نشستوں پر جیت حاصل کرلی ہے جبکہ اسمبلی میں بھی وہ دو تہائی اکثریت حاصل کرچکی ہے ۔