ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں ہر محاذ پر ناکام ، صنعت نگر میں تلگو دیشم امیدوار کی تائید میں وجئے شانتی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت گذشتہ ساڑھے چار سال میں ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔ اور ناکام حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ان خیالات کا اظہار کانگریس کی شعلہ بیان مقرر محترمہ وجئے شانتی نے کیا ۔ انہوں نے یہاں صنعت نگر حلقہ میں مہا کوٹمی سے تلگو دیشم امیدوار مسٹر کونا وینکٹیش گوڑ کے حق میں انتخابی مہم میں شرکت کی اور مہا کوٹمی کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے نوجوانوں کو روزگار ، مسلمانوں کو تحفظات اور غرباء کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم نہیں کئے دوران طبقات کا استحصال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صنعت نگر کا علاقہ شہر کا ایک مضبوط حلقہ ہے اور اس حلقہ کی ترقی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران مقامی رکن اسمبلی نے حلقہ کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن قائدین اور حکومت نے عوام کی ترقی خوشحالی پر توجہ نہیں دی اور علاقوں کو پسماندہ رکھ دیا ۔ ایسے قائدین و حکومت کو بھی گمنامی میں چلے جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے مہا کوٹمی عوام کے حق میں تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے کونا وینکٹیش گوڑ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔۔