تلنگانہ میں وقف ٹریبونل تشکیل کی تیاریاں

حیدرآباد ۔ یکم جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے وقف ٹریبونل کی تشکیل کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 3 رکنی وقف ٹریبونل تشکیل دیتے ہوئے ججس کا تقرر کیا جائے گا جو وقف سے متعلق مقدمات کی سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو برسوں سے وقف ٹریبونل پر ججس کے تقررات نہیں کئے گئے جس کے باعث کئی مقدمات طویل عرصہ سے زیر التواء ہیں۔ درمیان میں بعض ججس کو وقف ٹریبونل کی زائد ذمہ داری دی گئی لیکن اس سے مقدمات کی یکسوئی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹریبونل کی دونوں ریاستوں میں تقسیم کا عمل مکمل کرتے ہوئے تین رکنی تلنگانہ وقف ٹریبونل تشکیل دیا جائے گا۔
دامودر ریڈی جی ایچ ایم سی کنٹراکٹرس
اسوسی ایشن کے صدر منتخب
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کنٹراکٹرس اسوسی ایشن کے انتخابات میں مسٹر اے دامودر ریڈی صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز انتخابات عمل میں لائے گئے تھے اور ان میں نائب صدور کی حیثیت سے ڈی شروان ساگر ، بی سریکانت ریڈی ، این ہنمنت راؤ منتخب ہوئے جب کہ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے آر ہنمنت راؤ کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جوائنٹ سکریٹری جی سرینواس جوائنٹ سکریٹری کرشنا اور آرگنائزنگ سکریٹریز کی حیثیت سے سید علی عباس اور رمیش کا انتخاب عمل میں آیا جب کہ خازن کے اہم ترین عہدے پر محمد نظام الدین کو منتخب کیا گیا ۔۔