تلنگانہ میں نوجوانوں سے ناانصافی جی کشن ریڈی کا الزام

حیدرآباد 2 نومبر ( این ایس ایس ) بی جے پی لیڈر جی کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ علیحدہ ریاست کی جدوجہد میں اہم رول ادا کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ نئی ریاست میں سب سے زیادہ نا انصافی ہو رہی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو ائمپلائمنٹ التوا کمیشن قرار دیا ۔ انہوں نے گروپ 1 امتحانی نتائج کے تعلق سے الجھن پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پبلک سرویس کمیشن کی تنظیم جدید عمل میں لائی جائے ۔

 

معروف کمپنیوں کے برانڈ کا نقلی اسٹیل
تیار کرنے والی فیکٹری بے نقاب
حیدرآباد۔ 2 نومبر (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم شمس آباد زون نے ٹاٹا اور جندال برانڈ کے نقلی اسٹیل تیارکرنے والی فیکٹری کو بے نقاب کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نندی گاما پولیس حدود میں رائلسیما اسٹیل ری رولنگ ملز پر دھاوا کرکے ایس او ٹی نے تقریباً 3 کروڑ کے ذخیرہ کو بے نقاب کردیا۔ فیکٹری میں غیرمجاز طور پر معروف کمپنیوں ٹاٹا و جندال ناموں کا استعمال کیا جارہا تھا ۔ پولیس کے مطابق کمپنی کو ان ناموں کے استعمال کی اجازت نہیں تھی ۔ ٹاٹا اسٹیل کے سینئر جنرل مینیجر امرتپال نے پولیس سے شکایت کی تھی اور پولیس نے اس خفیہ ٹھکانے کا پتہ چلایااور یہ کارروائی کی ۔