تلنگانہ میں نئی نیشنل ہائی ویز کی تعمیر کی منظوری میں تاخیر ، رکن پارلیمنٹ ونود کمار کا نتن گڈکری کو مکتوب

حیدرآباد۔ 23 جنوری (سیاست نیوز)ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے تلنگانہ میں نئی قومی شاہراہوں کی تعمیر کی منظوری میں تاخیر پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے درکار فنڈس فراہم کرے ۔ ٹی آر ایس لیڈر نے اس سلسلہ میں مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ وہائی ویز نتن گڈکری کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے ۔ ونود کمار نے لکھا کہ ریاستی حکومت کی کئی بار نمائندگی کے باوجود نیشنل ہائی ویز کی تعمیر کی سمت کوئی پہل نہیں کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو کی طرف سے پچاس فیصد اخراجات برداشت کرنے کی رضامندی کے باوجود مرکزی حکومت نے منظوری نہیں دی ہے ۔