حیدرآباد۔ 8 مئی (این ایس ایس) ٹی آر ایس قیادت تلنگانہ میں نئی حکومت کی تشکیل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور پارٹی سربراہ کے سی آر نے سینئر رفقاء سے مختلف پالیسیوں پر تجاویز و رائے حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ دوسری طرف سینئر آئی اے ایس عہدیدار بھی تلنگانہ ریاست میں اعلیٰ عہدوں کے حصول کو یقینی بنانے سرگرم ہوچکے ہیں۔