مارچ کے آخری ہفتہ میں سات ملین یونٹ کا استعمال ایک ریکارڈ
حیدرآباد۔ 31 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں مارچ کے دوران ہی گرما کی شدت میں زبردست اضافہ کے نتیجہ میں گریٹر حیدرآباد حدود میں گرما کے شروع ہونے کے ساتھ ہی برقی استعمال میں بھی بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح گزشتہ عرصہ کے دوران برقی کے استعمال میں اس قدر اضافہ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، لیکن اس سال مارچ کے دوران ہی گریٹر حیدرآباد میں برقی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں جملہ 56.7 ملین یونٹس برقی کا استعمال ہوا تھا لیکن اس مرتبہ 29 مارچ تک برقی کے استعمال میں مزید پانچ ملین یونٹس کا اضافہ ہوتے ہوئے جملہ 61.3 ملین یونٹ برقی استعمال کا ریکارڈ درج ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ یعنی 23 تا 29 مارچ کے دوران ہی 7 ملین یونٹ برقی استعمال میں اضافہ ریکارڈ درج کیا گیا۔ اس طرح جاریہ ماہ 24 مارچ کو 54.2 ملین یونٹ برقی استعمال درج کی گئی تھی لیکن 29 مارچ کو برقی استعمال میں اضافہ ہوکر 61.3 ملین یونٹ کا استعمال درج کیا گیا۔ تلنگانہ بالخصوص گریٹر حیدرآباد میں برقی سربراہی میں کسی خلل اندازی کے بغیر موثر برقی کی سربراہی کو یقینی بنانے، برقی سربراہی کے معیار میں اضافہ ہونے کے مکانات و دوکانات یقینی بنائے۔ برقی سربراہی کے معیار میں اضافہ ہونے مکانات و دوکانات اور صنعتی اداروں کو درکار برقی ضروریات پوری ہونے کے پیش نظر برقی استعمال میں اضافہ ممکن ہوسکا۔