حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) ساحلی آندھرا، تلنگانہ اور رائلسیما میں آندھرا 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اعظم ترین درجہ حرارت 38 ڈگری اور اقل ترین 24 ڈگری سلسیس رہے گا۔