تلنگانہ میں منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام

حیدرآباد 31 جولائی ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے آج نوتشکیل شدہ ریاست میں منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ریاست میں معدنی دولت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائیگا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مجوزہ صنعتی پالیسی کے سلسلہ میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے تلنگانہ معدنی ذخائر کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ چیف منسٹر نے ایک فارما سٹی ‘ ایک کمیکل سٹی اور ایک سنیما سٹی کے قیام کی بھی حمایت کی ۔ امکان ہے کہ سنیما سٹی 2000 ایکر اراضی پر تعمیر کی جائیگی جس میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہونگے۔