حیدرآباد ۔ یکم اگست ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور شہر حیدرآباد میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آندھراپردیش اور تلنگانہ کے کئی اضلاع میں گذشتہ تین دن کے دوران وقفہ وقفہ سے کہیں اوسط اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔