حیدرآباد۔/18جولائی، ( سیاست نیوز)محکمہ موسمیات نے ساحلی آندھرا پردیش، رائلسیما اور تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ اس محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ تینوں علاقوں کے کئی اضلاع میں آج ہلکی یا اوسط بارش ریکارڈ کی گئی۔