حیدرآباد 29 جون ( سیاست نیوز ) جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق ہے جبکہ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں کمزور ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب تلنگانہ اور آندھرا میں کچھ مقامات پر اور رائلسیما میں ایکا دوکا مقامات پر آئندہ پانچ دن کے دوران ہلکی بارش یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہیگا اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت 34 ڈگری اور 25 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔