تلنگانہ میں لوور کورٹ کے 11 ججس کی معطلی منسوخ

حیدرآباد۔ 28 جولائی (پی ٹی آئی) حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج 11 لوور کورٹ ججس کی معطلی منسوخ کردی۔ جوڈیشیل آفیسرس کی عبوری تخصیص کے خلاف تلنگانہ ججس اسوسی ایشن کے احتجاج پر تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ان ججس کو معطل کردیا گیا تھا۔ ایک سینئر جوڈیشیل آفیسر نے معطلی کی تنسیخ کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تمام ججس آج ڈیوٹی پر رجوع ہوچکے ہیں۔