تلنگانہ میں علی نواز جنگ بہادر کی یوم پیدائش منانے کا فیصلہ

مختلف آبپاشی پراجکٹس اور عمارتوں کی تعمیر میں اہم رول
حیدرآباد۔/4جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں مختلف آبپاشی پراجکٹس اور دیگر اہم عمارتوں کی تعمیر میں اہم رول ادا کرنے والے انجینئر علی نواز جنگ بہادر کی یوم پیدائش تقاریب منانے کا فیصلہ کا گیا ہے۔عثمانیہ یونیورسٹی مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے 11جولائی کو عثمانیہ یونیورسٹی لائبریری ہال میں علی نواز جنگ بہادر کی137ویں یوم پیدائش تقاریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، ریاستی وزیر ہریش راؤ، صدر تلنگانہ جے اے سی پروفیسر کودنڈا رام، آبپاشی شعبہ کیلئے حکومت کے مشیر ودیا ساگر راؤ کے علاوہ دیگر اہم شخصیتیں اس پروگرام میں شرکت کریں گی۔ علی نواز جنگ بہادر11جولائی 1877ء کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے تلنگانہ کے کئی آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر میں اہم رول ادا کیا۔ آج بھی کئی اہم تعمیرات ان کی انجینئرنگ مہارت کے ثبوت کے طور پر موجود ہیں۔