حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جنوبی انڈومان سمندر میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بھی موسم سرد رہے گا ۔ ٹاملناڈو میں طوفان کی شدت بڑھنے کے باعث جنوبی آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس طوفان کا اثر دیکھا جائے گا ۔ بعض مقامات پر تیز اور اوسط درجے کی بارش ہوگی ۔ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں سب سے کم 6.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آج کا درجہ حرارت 15.6 ڈگریا سیلسیس رہا ۔