حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں طوفان سرگرم ہوگیا ہے ۔ اور اب یہ 9.5 کلومیٹر سطح سمندر سے اوپر گشت کررہا ہے ۔ جنوب مغربی حصہ میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کے سرگرم ہونے کے بعد بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ، کومارام بھیم ، محبوب نگر ، منچریال ، نظام آباد ، جگتیال ، کریم نگر ، پداپلی ، ورنگل ، چنے شنکر بہوبلی پلی ، محبوب آباد ، بھدرادری ، کھمم میں آئندہ 3 دن کے دوران بارش ہوگی ۔ شہر حیدرآباد میں بھی موسم ابر آلود رہے گا اور تیز یا ہلکی بارش کا امکان ہے ۔۔