تلنگانہ میں طوفانی بارش کا امکان

حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارش ہوگی ۔ سنگاریڈی ، وقارآباد ، محبوب نگر ، حیدرآباد ، رنگاریڈی ، گدویل ، ونپرتی ، ناگرکرنول ، سوریا پیٹ ، کھمم ، میدک ، جگتیال میں ژالہ باری کا امکان ہے ۔ رائلسیما میں بھی یہی صورتحال رہے گی ۔