تلنگانہ میں ضابطہ اخلاق کی 1.26لاکھ خلاف ورزیاں

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار نے کہاکہ تلنگانہ میں ضابطہ اخلاق کی تقریباً 1.26 لاکھ خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ اب تک ریاست بھر سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بھی خلاف ورزیوں کی رپورٹ ہے۔ سرکاری بیان میں انھوں نے کہاکہ یہ خلاف ورزیاں دیواروں پر تحریر کرنے، پوسٹرس، بیانرس وغیرہ آویزاں کرنے جیسی ہیں۔ ان خلاف ورزیوں کے سلسلہ میں اب تک 55 کیسیس درج کئے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زائداز 79,705 عوامی جائیدادوں کو نعروں سے بھر دیا گیا تھا جنھیں ہٹادیا گیا ۔

اپی ریڈی، حضور آباد سے
ٹی آر ایس امیدوار
حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی کے حلقہ اسمبلی حضور نگر سے ٹی آر ایس امیدوار کے مسئلہ کی یکسوئی آج ممکن ہوسکی۔ بتایا جاتا ہے کہ حلقہ اسمبلی حضور نگر سے شریمتی شنکرما ٹی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے انتخابی مقابلہ کیلئے بضد تھیں۔ لیکن کے ٹی راما راؤ کی مداخلت پر شریمتی شنکرما نے ایپی ریڈی کو ٹی آر ایس امیدوار حضور نگر بنانے کی تجویز پیش کی جس سے تمام قائدین نے اتفاق کیا۔