حیدرآباد۔/27ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ میں سال نو کا جشن منانے والوں کو اب کچھ زیادہ خرچ برداشت کرنا پڑیگا کیونکہ شراب کی شرحوں میں 10فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس کا سبب یہ قیمتوں میں اضافہ کی تجویز کرنے والی کمیٹی کی سفارشات کو ریاستی حکومت کی جانب سے قبول کرلیا جانا ہے۔ پرنسپال سکریٹری ( ریونیو ) سومیش کمار نے یہاں ایک میمو جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹنڈر کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرلیا ہے۔ شراب کی شرح میں یہ اضافہ گزشتہ روز سے نافذ العمل ہوگیا۔2012 کے بعد سے یہ پہلا اضافہ ہے۔