تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد 17ستمبر (یواین آئی) خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا علاقہ بنا ہوا ہے ۔اس کے زیراثر آئندہ ہفتہ تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔ریاست میں فی الحال گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور پچھلے 24گھنٹو ں میں حیدرآباد میں درجہ حرارت 33.5ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔تلنگانہ کے تقریبا 13اضلاع میں کم بارش ہوئی جبکہ عادل آباد،پداپلی میں شدید بارش ہوئی۔