حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : تلنگانہ میں سوائن فلو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ تازہ کیس میں 14 افراد سوائن فلو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جنوری سے 2 اپریل تک 27423 افراد کا معائنہ کیا گیا جس میں سے 2284 میں پازیٹیو پایا گیا جب کہ سوائن فلو کی پیچیدگیوں کے باعث فوت ہونے والوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے ۔۔