حیدرآباد 7 اپریل ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں سوائن فلو سے آج مزید ایک مریض فوت ہوگیا ۔ جس کے ساتھ ہی تاحال فوت ہونے والوں کی تعداد 78 تک پہونچ گئی ۔ سوائن فلو پر یہاں جاری کردہ ایک سرکاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ’’رواں سال جنوری سے 6 اپریل تک 7,517 نمونوں کے معائنے کئے گئے جن کے منجملہ 2,306 مثبت پائے گئے ۔ اس دباء سے آج مزید ایک مریض فوت ہونے کے بعد ایسے متوفیوں کی مجموعی تعداد 78 تک پہونچ گئی ۔ گذشتہ روز 36 نمونوں کے معائنے کئے گئے جن میں پانچ مثبت پائے گئے ۔