حیدرآباد ۔ 16 فبروری ۔ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں اس سال 46 افراد سوائن فلو کے سبب فوت ہوگئے جبکہ 1068 افراد میں مہلک H1N1 کے وائرس پائے گئے ۔ یکم جنوری سے کل تک 3,245 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ سوائن فلو کے سبب مرنے والوں کی تعداد 46 ہوگئی ۔ ریاستی حکومت نے سوائن فلو سے متعلق بلیٹن میں یہ بات بتائی ۔ حالانکہ شہریوں کو احتیاطی اقدامات کے لئے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ سوائن فلو کی ابتدائی علامات جیسے تیز بخار ، نزلہ ، کھانسی اور اعضا شکنی پر فوری دواخانہ سے رجوع ہوں۔ سوائن فلو کے لئے ادویات کا کثیراسٹاک مختلف دواخانوں میں دستیاب ہے۔ ہومیوپیتھی ڈاکٹرز نے بھی عوام کو مشورہ دیا کہ احتیاطی اقدام کے طورپر ہومیوپیتھک دوائیں استعمال کی جاسکتی ہیں۔