حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں ایک لاکھ 7 ہزار مخلوعہ سرکاری جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر تقررات کا اعلان کیا ہے۔ اس کیلئے محکمہ جاتی اور پبلک سرویس کمیشن کے تحت اعلامیے جاری ہوں گے۔ مسلم اقلیتی طبقہ کیلئے فی الوقت 4 فیصد تحفظات بی سی زمرہ میں ہیں۔ اسی طرح 4500 جائیدادوں پر مسلم تحفظات زمرہ میں ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ موجودہ سرکار 12 فیصد مسلمانوں کو تحفظات کا اعلان کیا ہے اگر اس پر عمل ہو تو یہ تعداد 13 ہزار تا 15 ہزار ہوجائے گی۔ مسلم اقلیتی امیدوار جو انٹرمیڈیٹ، ڈگری یا پروفیشنل گریجویٹ ہو وہ اپنی تفصیلات دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال میں شام 5 تا 7 بجے داخل کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کریں۔