تلنگانہ میں سرکاری مشنری بدنظمی کا شکار

کے سی آر میں نظم و نسق چلانے کی اہلیت نہیں ، بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر راؤ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے آج کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ نااہل چیف منسٹر ہیں ۔ انہوں نے ثابت کردیا ہیکہ نظم و نسق اور حکومت چلانے کی وہ اہلیت نہیں رکھتے ہیں ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ پوری حکومت کی مشنری بدنظمی کا شکار ہے اور تمام محکمہ جات کے سی آر کے دو یا تین ارکان خاندان کے اشاروں پر کام کررہے ہیں ۔ وزراء کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں اور کسی کام کے مجاز نہیں ہیں ۔ ریاست تلنگانہ میں گذشتہ تین سال سے ایک غیر جمہوری اور خاندانی حکومت چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تقریبا تین سال سے کے سی آر کے زیر قیادت ٹی آر ایس کی حکومت ہے اور اس سے جمہوریت ، سماجی تعلقات اور اچھی حکمرانی کے لیے سنگین خطرہ لاحق ہے ۔ دراصل یہ کے سی آر کے زیر قیادت ٹی آر ایس حکومت کی غلط حکمرانی کے تین سال ہیں۔۔