تلنگانہ میں سرکاری دفاتر ‘تعلیمی ادارے وغیرہ بند رہے

حیدرآباد 28 جولائی ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے انتقال پر منگل کو تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔ اس سلسلہ میں تمام سرکاری دفاتر ‘ تعلیمی ادارے اور خانگی کمپنیاں وغیرہ بند رہیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے منگل کو تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔ تعطیل کے پیش نظر دفاتر ‘ اسکولس ‘ کالجس اور کچھ کاروباری ادارے وغیرہ بند رہے ۔ چیف منسٹر نے ایک بیان میں ڈاکٹر کلام کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر کلام کا انتقال قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔