حیدرآباد ۔ 16 جون ۔ ( این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی ، ارکان اسمبلی و کونسل کی اہمیت و حیثیت کو گھٹانے کی مبینہ کوششوں پر ٹیلی ویژن چینلس ٹی وی 9 اور اے بی این آندھرا جیوتی کے خلاف کارروائی سے متعلق آج اپنا وعدہ پورا کیا ۔ ان دونوں ٹیلی ویژن چینلس نے مبینہ طورپر قابل اعتراض مواد ٹیلی کاسٹ کیا تھا ۔ جس پر سخت کارروائی کرتے ہوئے کے سی آر نے ریاست تلنگانہ میں ان دونوں چینلس کے تمام پروگراموں کے ٹیلی کاسٹ پر امتناع عائد کردیا ہے ۔