یادادری بھواناگیری:۔ تلنگانہ ریاست میں اس سنکرات کے موقع پر چند گاؤرکھشکوں نے گیارہ دلتوں ہر حملہ کردیا۔نیوزمنٹ کی جانب سے شائع شدہ رپورٹ کے مطابق گاؤرکھشکوں نے مبینہ طور پر گیارہ دلتوں پر حملہ کردیا۔یہ واقعہ چودہ جنوری کو یادادارضلع کے چنا کندوکورو گاؤں میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق مدیگا کمیٹی کے کچھ ارکان نے سنکرات کے موقع پر ایک گائے ذبح کیا گاؤرکھشکوں کو پتہ چلتے ہی وہ وہاں پہنچ گئے۔سنکرات کے موقع پر گائے ذبح کرنا ان کی روایت میں شامل ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے حملہ کا شکار بنے یرم چندریانے بتایا کہ ’’ بیس ‘ تیس لوگوں نے ان پر حملہ کردیا۔اوران لوگوں نے کہا کہ ’’کیا تم لوگ مسلمان ہو جو گائے کا گوشت کھا رہے ہو‘‘۔ یرم چندریانے مزید بتایا کہ’’ گاؤرکھشکوں نے نہ صرف حلمہ کیا بلکہ ان کے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچایا‘‘۔ دوسرے دن حملہ کے متاثرین نے موٹاکنڈور پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرئی
۔ملزمین کے خلاف آئی پی سی سکشن 323,506 اور ایس سی ایس ٹی پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک ایف آئی آر درج کرلیا ہے ۔یرم چندریا نے مزید کہا کہ وہ چند لوگوں کی شناخت کرسکتے ہیں وہ آپس میں کوکا کالا سندیپ اور رویندر ریڈی کا نام لے رہے تھے جو اسی گاؤں کے ساکن ہیں۔جمعرات کے دن دلت بہوجن کے ارکان گاؤں کا دورہ کئے اور ایک روزہ بھوک ہڑتال کئے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی۔