تلنگانہ میں خشک موسم

حیدرآباد۔6جولائی( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا اور بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ کے اکثر علاقوں میں آج بھی موسم خشک رہا ۔ آندھراپردیش کے اضلاع کرشنا ‘ گنٹور ‘ نیلور اور پرکاشم میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت رہے گی ۔ تاہم رائلسیما کے بعض مقامات پر آئندہ دو دن کے دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں مطلع عام طور پر ابرآلود رہے گا ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور کم سے کم 25 ڈگری سلسیس رہے گا ۔