حیدرآباد ۔ 17 ؍ جون (سیاست نیوز)تلنگانہ میں گذشتہ تین دن سے موسم خشک رہا۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش ‘رائلسیما اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر موسلادھار یا اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہاکہ ساحلی آندھرا کے علاقوں گنٹور ‘ کرشنا اور گوداوری میں کہیں کہیں اوسط یا ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ تلنگانہ کے بعض اضلاع سے بھی ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ حیدرآباد میں تین دن سے بدستور موسم خشک رہا ۔