تلنگانہ میں خشک موسم، گرمی میں اضافہ

حیدرآباد 23 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے اکثر علاقوں میں جاری خشک موسم کے درمیان چند مقامات پر معمول سے دو ڈگری زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ حیدرآباد میں آج کا درجہ حرارت 39 ڈگری سے زائد رہا اور آئندہ دو دن کے دوران گرمی میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔