ریاستی وزیرداخلہ کے ہاتھوں 17 ستمبر کو افتتاح
حیدرآباد ۔ 14 ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ میں قیدیوں کی بازآباد کاری کے لئے سافٹ ویر کمپنی ٹی سی ایس نے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد قیدیوںکو دوبارہ مجرمانہ زندگی گذارنے سے روکنا ہے۔ کمپنی نے پہلے مرحلے کے طور پر قیدیوں کو کمپیوٹر کی تعلیم کیلئے خصوصی جیل برائے خواتین چنچل گوڑہ کو 10 کمپیوٹرس کا عطیہ دیا گیا۔ ریاستی وزیر داخلہ تلنگانہ اس پروگرام کا 17 ستمبر کو 12.30 بجے دن افتتاح انجام دیں گے۔ ان کے ہمراہ ڈائرکٹر جنرل آف پریزنرس، تلنگانہ ٹی سی ایس عہدیدار بھی ہوں گے۔ اس پروگرام کا تلنگانہ کی تمام جیلوں میں اہتمام کیا جائے گا۔