تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہوگیا ہے ۔ اس کے زیر اثر آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ، نظام آباد ، کریم نگر ، کھمم ، نلگنڈہ ، سنگاریڈی ، حیدرآباد ، میدک ، محبوب نگر اور ورنگل میں شدید بارش ہوگی ۔ آندھرا میں بھی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔۔