تلنگانہ میں جشن ، آندھراپردیش میں تعمیر نو کا عہد

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون (پی ٹی آئی) تلنگانہ کیپہلے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست بھر میں زبردست جشن منایا گیا۔ ح کومت تلنگانہ نے حیدرآباد میں تمام سرکاری دفاتر اور تاریخی عمارتوں کو برقی قمقموں سے خوبصورتی کے ساتھ منور کیا تھا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سکندرآباد پریڈگراؤنڈس پر قومی پرچم لہرانے کے بعد پریڈ کی سلامی لی اور پولیس و دیگر شعبوں کے ملازمین کے علاوہ مختلف شعبوں سے متعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو اعزازات عطاء کئے۔ بی جے پی ، تلگو دیشم ، سی پی آئی ، سی پی آئی (ایم) نے بھی یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر تقاریب کا اہتمام کیا۔ تاہم کانگریس نے قیام تلنگانہ کو کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی مرہون منت قرار دیتے ہوئے آج کا دن سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کے طورپر منایا گیا۔ تقسیم کے بعد باقی بچے جانے والی ریاست آندھراپردیش میں تاسیس کا کوئی جشن نہیں منایا گیا ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ یہ کوئی خوشی کا موقع نہیں ہے کیونکہ عوام کی مرضی کے خلاف ریاست کی تقسیم کی گئی ہے۔ چنانچہ یوم تاسیس کے جشن کے بجائے تعمیر نو کے عہد کے طورپر یہ دن منایا جائے گا۔