تلنگانہ میں جرائم کی شرح میں کمی ‘ڈائرکٹرجنرل پولیس کا ادعا

حیدرآباد 4 جنوری ( آئی این این ) ڈی جی پی مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے اور ایسا محکمہ پولیس کی موثر کارکردگی سے ہوا ہے ۔ ورنگل اربن و محبوب آباد اضلاع پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے مناسب انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پولیس اسٹیشن آ رہے ہیں ان کے ساتھ مساوی سلوک کیا جا رہا ہے ۔