تلنگانہ میں تین لاکھ نئے پی ایف اکاؤنٹ ‘ دتاتریہ

حیدرآباد 28 مئی ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے انکشاف کیا کہ جاریہ سال جنوری سے اب تک 67 لاکھ نئے ای پی ایف اکاؤنٹس شروع ہوئے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے دتاتریہ نے کہا کہ صرف تلنگانہ میں تین لاکھ نئے ای پی ایف اکاؤنٹس شروع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای پی ایف میں 11.50 لاکھ کروڑ کا فنڈ موجود ہے اور 4.10 کروڑ ورکرس ای پی ایف کے رکن ہیں۔ حکومت کو ایکسچینج ٹریڈ فنڈ میں ای پی ایف رقومات جمع کروانے سے 13.72 فیصد سود حاصل ہو رہا ہے ۔ پی ایف نے 2015-16 میں 6577 کروڑ کی سرمایہ کاری کی تھی ۔