تلنگانہ میں تلگودیشم کے ڈسٹرکٹ یونٹ صدور کے ناموں کو قطعیت

حیدرآباد 24 مئی (آئی این این) اے پی کے چیف منسٹر اور صدر تلگودیشم پارٹی این چندرابابو نائیڈو نے آج تلنگانہ اسٹیٹ کے ڈسٹرکٹ یونٹ صدور کے ناموں کو قطعیت دی۔ سوائے حیدرآباد اور ورنگل کے دیگر 8 اضلاع کے لئے ڈسٹرکٹ صدور کے ناموں کو قطعیت دی گئی۔ جس میں عادل آباد (ویسٹ) کیلئے شیام سندر، عادل آباد (ایسٹ) بی جناردھن، نظام آباد اے نرسا ریڈی، کریم نگر وجئے رامنا راؤ، میدک ٹی پرکاش گوڑ، محبوب نگر بی نرسمہلو، نلگنڈہ بی نائیک اور کھمم کیلئے ٹی برہمیا کو ڈسٹرکٹ صدر مقرر کیا گیا۔