تلنگانہ میں تلگودیشم کی انتخابی مفاہمت کو دو دن میں قطعیت

حیدرآباد 27 مارچ( سیاست نیوز)تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے کہا ہیکہ علاقہ تلنگانہ کی اسمبلی و لوک سبھا کی نشستوں کیلئے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے انتخابات کیلئے انتخابی مفاہمت کو آئندہ دو تین یوم میں قطعیت دے دی جائے گی اور اپنی ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہی انتخابی مفاہمت کرنے تلگودیشم پارٹی صدر مسٹر این چندرا بابونائیڈو کو تجویز پیش کی جائے گی ۔اور اپنی ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہی انتخابی مفاہمت کرنے تلگودیشم پارٹی صدر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو تجویز پیش کی جائے گی۔ آج یہاں این ٹی آر ایس ٹرسٹ بھون میں مسرس ای دیا کر راو، کاگزار صدر اور ایم نرسمہلو کنوینر تلنگانہ تلگودیشم الیکشن کمیٹی کے ہمراہ مسٹر ایل رمنا صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی الیکشن کمیٹی نے یہ بات کہی اور باتیا کہ سماجی تلنگانہ کیلئے تلگودیشم پارٹی اپنے وعدے پر پابندی ہے۔ علاوہ ازیں علاقہ تلنگانہ کے عوام کو در پیش مختلف مسائل پر مبنی تلنگانہ تلگودیشم پارٹی اپنے انتخابی منشور کو مرتب کرنے میں مصروف ہے اور بہت جلد انتخابی منشور کو قطعیت دی جائے گی ۔