حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) تلگودیشم پارٹی نے عام انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے ۔ صدر تلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ میں 3 حلقہ جات پارلیمنٹ اور 27 حلقہ جات اسمبلی سے تلگودیشم امیدواروں کا اعلان کردیا۔ مسٹر نائیڈو نے اس موقع پر پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے نیک توقعات کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ تلگودیشم پارٹی مجوزہ انتخابات میں بھی بہتر مظاہرہ کرے گی ۔ امیدواروں کی فہرست کے اعلان کے موقع پر صدر تلگودیشم پارٹی کے ہمراہ مسٹر ایل رمنا ، مسٹر ای دیاکر راؤ ، مسٹر آر پرکاش ریڈی ، مسٹر بسواریڈی ، مسٹر بی وینکٹیشورلو کے علاوہ مسٹر آر کرشنیا موجود تھے ۔ تلگودیشم پارٹی نے جن حلقہ جات پارلیمنٹ سے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ان میں مسٹر رمیش راتھوڑ حلقہ پارلیمنٹ عادل آباد ، مسٹر مدن موہن راؤ حلقہ پارلیمنٹ ظہیرآباد کے علاوہ مسٹر بی موہن لعل حلقہ پارلیمنٹ محبوب آباد شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے 27 حلقہ جات اسمبلی سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں مسٹر ٹی سرینواس یادو ( صنعت نگر ) ، مسٹر ٹی کرشنا ریڈی ( مہیشورم ) مسٹر منچی ریڈی کشن ریڈی ( ابراہیم پٹنم ) مسٹر نریش ( تانڈور ) مسٹر پرکاش گوڑ ( راجندر نگر ) مسٹر ایڈیا نائیک ( بانسواڑہ ) مسٹر ای ملک ارجن ریڈی ( بالکنڈہ ) مسٹر پرکاش ریڈی ( بودھن ) مسٹر ایل رمنا ( جگتیال ) مسٹر کے ناگیا ( منتھنی ) مسٹر ڈی ستیہ نارائنہ ( ماناکندور ) مسٹر وجئے پال ریڈی ( نارائن کھیڑ ) مسٹر وجئے رمنا راؤ ( پداپلی ) مسٹر مادھو راؤ کرشنا راؤ ( کوکٹ پلی ) مسٹر نروتم ( ظہیرآباد ) مسٹر وینکٹیشورلو ( مریال گوڑہ ، مسٹر وی سوامی گوڑ ( حضور نگر ) مسٹر پٹیل رمیش ریڈی ( سوریہ پیٹ ) مسٹر بابو چوہان ( محبوب آباد ) مسٹر سی دھرما ریڈی ( پرکال ) مسٹر ایم پرکاش مدیراج ( چندرائن گٹہ ) مسٹر پی راملو ( اچم پیٹ ) مسز اوما مادھوریڈی ( بھونگیر ) مسٹر آر پرکاش ریڈی ( نرسم پیٹ ) مسٹر ڈی انوسیا ( ملگو ) مسٹر پرتاپ ریڈی شامل ہیں ۔ تلگودیشم پارٹی ذرائع کے بموجب پارٹی نے امیدواروں کی دوسری فہرست کو بھی قطعیت دے دی ہے اور امکان ہے کہ پارٹی کی دوسری اور آخری فہرست 8 اپریل کو جاری کردی جائے گی ۔