تلنگانہ میں بے تحاشہ رشوت ستانی‘ بنڈارو دتاتریہ کاالزام

حیدرآباد ۔ 17 ؍ جون ( این ایس ایس ) بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے آج الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت میں بے تحاشہ رشوت ستانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹیچروں کے تبادلہ اور رعتیو بندھو اسکیم کے ضمن میں رشوت خور عہدیدار بھاری رقومات بٹور رہے ہیں ۔