تلنگانہ میں بین ریاستی ٹیکس کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

نئی دہلی۔/22اپریل، ( این ایس ایس ) سپریم کورٹ نے آج آندھرا پردیش ٹراویلس اسوسی ایشن کی جانب سے آندھرا پردیش سے تلنگانہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں پر بین ریاستی ٹیکس کے خلاف دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے اس ضمن میں حیدرآباد ہائی کورٹ کو مقدمہ کی عاجلانہ سماعت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو اے پی ٹراویلس اسوسی ایشن کی اس درخواست کو مسترد کردیا جس میں بین ریاستی روڈ ٹیکس پر عبوری حکم التواء کی خواہش کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ نے آندھرا پردیش سے تلنگانہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں پر انٹر ی ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔