حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بزنس کونگومیریٹ آئی ٹی سی لمٹیڈ اس کے پیپر پلانٹ کی گنجائش کو وسعت دینے اور ایک نئی ہوٹل کے قیام کے لیے تلنگانہ میں 8000 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گی ، کمپنی کے چیرمین وائی سی دیویشور نے آج یہ بات بتائی ۔ آئی ٹی سی سے سمجھوتے کے طور پر ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ تلنگانہ ریاست میں 8000 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ ہم حیدرآباد میں نئی ہوٹل قائم کریں گے اور ہمارے پیپر پلانٹ کو وسعت دیں گے ‘ ۔ اس بات کا اعلان تلنگانہ کی نئی صنعتی پالیسی کے متعارف کئے جانے کے دوران دیشور نے کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپر پلانٹ کو وسعت دیتے تقریبا 4500 کروڑ روپئے کی ضرورت پڑے گی ۔۔