نئی دہلی 16 اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ میں پانچ مردہ پرندوں کے نمونوں میں H5N1 انفلوئینزا ( برڈ فلو ) کے معائنے مثبت پائے گئے ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سکیوریٹی انیمل ڈسیزس میں 10 مردہ پرندوں کو سرینواس ریڈی پولٹری فارم حیات نگر رنگا ریڈی سے روانہ کیا گیا تھا ۔ 13 اپریل کو معائنے کئے گئے جن میں پانچ نمونے مثبت رہے ۔ حکومت سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ پولٹری فارم میں پرندوں کی غیر معمولی اموات اور فوری اقدامات پر رپورٹ روانہ کرے ۔ ریاستی حکومت نے مطلع کیا کہ 41040 پرندوں کی اموات ہوئی ہیں اور حکومت نے فوری حرکت میں آتے ہوئے 51,888 پرندوں کو 15 اپریل تک ہلاک کردیا ہے ۔