تلنگانہ میں برقی کٹوتی نہیں رکن پاریمنٹ بی ونود کمار

حیدرآباد 10 مئی ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے آج کہا کہ تلنگانہ ریاست میں اب کوئی برقی کٹوتی نہیں ہوگی کیونکہ حکومت نے بحران سے نمٹنے ضروری اقدامات کئے ہیں۔ ورنگل میں اپنے گاؤں اینوگلو مشن کاکتیہ کا افتتاح انجام دیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اس گاؤں کے شکرگذار ہیں جس نے تلنگانہ تحریک کو جذبہ فراہم کیا تھا ۔ انہں نے کہا کہ وہ ضلع کو تمام محاذوں پر ترقی دینے جدوجہد کرینگے ۔ چیف منسٹر ریاست کو ترقی دینے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حکومت زرعی شعبہ ‘ گھریلو صارفین اور صنعتوں کو بلا وقفہ برقی سربراہ کرنے اقدامات کر رہے ہیں۔