حیدرآباد۔ 10 ستمبر (این ایس ایس) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج چین میں شنگھائی کے نیو ڈیولپمنٹ بینک پر زور دیا کہ وہ ریاست تلنگانہ میں آبپاشی اور برقی پراجیکٹس پر سرمایہ کاری کرے۔ بینک کے صدر کے وی کمت اور نائب صدر ژیان زہو سے شنگھائی میں اپنی 40 منٹ کی ملاقات کے دوران چیف منسٹر نے ریاست تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی کیلئے تعاون کی خواہش کی۔ تلنگانہ میں انفراسٹرکچر انڈسٹریز پراجیکٹس اور کمپنیوں کے قیام کیلئے حکومت نے کئی سہولتیں دی ہیں۔ کے سی آر نے بینک عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ ان کی درخواست کا مثبت جواب د