حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) ریاست کے بیشتر حصوں میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا اثر ہے اور بعض مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ تلنگانہ میں ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ عادل آباد میں سب سے کم 12ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں شہروں میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ بعض مقامات پر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔